وزیراعظم کے مشیروں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے درخواست پر دلائل سننے کےبعدفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد کی تقرری پر کوئی پابندی نہیں، وزیراعظم عوام کو جواب دہ ہیں وہ اکیلےریاست کا نظام نہیں چلاسکتے۔

فیصلے کے مطابق دہری شہریت پر وزیراعظم کے معاونین خصوصی پرشک نہیں کیاجاسکتا، معاونین خصوصی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار اوت تعداد کی بھی پابندی نہیں ہے۔

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا معاون خصوصی دہری شہریت پر نااہل نہیں ہوسکتا۔