بانی پی ٹی آئی کے آرٹیکل پر تحریری وضاحت

بانی پی ٹی آئی کے دی اکنامسٹ میں آرٹیکل سے متعلق خبروں پر تحریری وضاحت آگئی۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری تحریری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مختلف اخبار اور دیگر میڈیا پر آرٹیکل سے متعلق گردش خبریں درست نہیں ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ آرٹیکل لکھنے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال کی بات درست نہیں، آرٹیکل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہی لکھا گیا ہے۔