ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہونا ضروری نہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کا فائنل جون کے مہینے میں ہی کروایا جائے فائنل دنیا میں کہیں بھی کروایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک میچ سے چیمپئن شپ کا نتیجہ نہیں نکلنا چاہیے، تین میچوں کی سیریز اگلے سائیکل میں آئیڈیل ہوگی۔
Rohit Sharma addresses the media after losing the WTC Final.#RohitSharma #WTCFinal pic.twitter.com/l9WQRm72cx
— CricTracker (@Cricketracker) June 11, 2023
آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دیدی۔
فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
The celebrations are on 🎉🇦🇺#WTC23 | #AUSvIND pic.twitter.com/bJrfmiM2Tf
— ICC (@ICC) June 11, 2023
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔