فلوریڈا: ریسل مانیا 33 میں 2 اپریل کو دو بڑے مقابلے ہوں گے، انڈر ٹیکر رنگ میں رومن رینز سے مقابلے کے لیے تیار ہیں جبکہ گولڈ برگ ایک بار پھر بروک لیسنر کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسل مانیا کو 1991ء میں انڈر ٹیکر کی جیت کے بعد ریسل مانیا کا نام دیا گیا، ریسل مانیا کے مقابلوں میں انڈر ٹیکر کو صرف ایک بار 2014ء میں بروک لینسر کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جبکہ 22 میں وہ فاتح قرار پائے۔
Your #UniversalChampion @Goldberg is on his way to confront @BrockLesnar! #RAW #WrestleMania pic.twitter.com/ccWN84YBb0
— WWE (@WWE) March 28, 2017
گولڈ برگ اور لیسنر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہوچکی ہے، گولڈ برگ نے لیسنر کو پھر کہہ ڈالا کے تم میرے سامنے رنگ میں زیادہ دیر ٹک نہیں پاؤں گے دوسری جانب بروک بھی کسی سے پیچھے نہیں انہوں نے بھی برگ کو سخت مقابلے کا کہہ دیا۔
ریسل مانیا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے اب کچھ دن کی دوری پر ہے انڈر ٹیکر اور رومن رینز، کرس جیریکو، کیون اونز، رینڈی اورٹن، رومن رینز اور انڈر ٹیکر دو دو ہاتھ کرنے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔
ٹرپل ایچ اور سیٹھ رولنز میں بھی ان بن نظر آنے لگی ہے امید ہے کہ جلد ہی ٹرپل ایچ کی بھی رنگ میں رولنز کی فائٹ کے ساتھ واپسی ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ڈیڈ مین نے شان مائیکل کو ریسل مانیا میں ہی شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کردیا تھا، یہی نہیں ٹرپل ایچ، اسٹنگ، ہٹ مین ہاٹ بھی انڈر ٹیکر کے سامنے ٹک نہ پائے۔
گزشتہ روز جب رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو را میں جب رومن رینز روایتی حریف اسٹرومین کو پچھاڑنے میں مصروف تھے تب اچانک انڈر ٹیکر رنگ میں نمودار ہوئے اور رومن رینز کی طرف دیکھتے ہوئے اسٹرومین پر حملہ کرکے ان کو رنگ سے باہر پھینک دیا، پھر رومن رینز کی طرف دیکھا ہی تھا کہ سپر مین پنچ کے نام سے مشہور رینز نے ڈیڈ مین کو رنگ میں گرا دیا۔
رومن رینز نے ڈیڈ مین سے فائٹ سے قبل ہی ورک آؤٹ شروع کردیا، کچھ عرصہ قبل مائیکل اور انڈر ٹیکر کی فائٹ میں شان مائیکل نے ڈیڈ مین کو ٹف ٹائم دیا تھا، مذکورہ مقابلہ تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا تھا، دیکھنا یہ ہے کہ رومن رینز انڈر ٹیکر کے ساتھ رنگ میں کتنی دیر ٹک پائیں گے۔
Just finished #NYC media day. Thanks @HOT97@WFAN660@SInow@accesshollywood
Now it’s time for work. #BigDoginBrooklyn #Raw pic.twitter.com/pQWwMYJwpq— Roman Reigns (@WWERomanReigns) March 20, 2017
یاد رہے کہ شان مائیکل رومن رینز کی انڈر ٹیکر سے مقابلے کی خبر سنتے ہی رنگ میں آئے اور رومن رینز کو سمجھانے کی کوشش کی مگر رینز نے شان مائیکل کی بات کوسنی ان سنی کرتے ہوئے انہیں ڈیڈ مین سے ہارنے اور کیریئر کے اختتام کا طعنہ دے ڈالا۔
دیکھنا یہ ہے کہ کیا انڈر ٹیکر کو رومن رینز شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کر پائیں گے؟ یا انڈر ٹیکر ہی 24-2 کی وکٹری کے ساتھ سرخ رو ہوجائیں گے۔
انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے کے فاتح ہیں
خیال رہے کہ انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے جیت چکے ہیں جبکہ انہیں صرف ایک بار بروک لیسنر کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا تھا ان کے مقابلے میں اب تک بروک لیسنر، شان مائیکل، ہٹ مین ہاٹ، اسٹنگ، اسٹون کولڈ اسٹیون آسٹن، کرٹ ایننگل، کرس جیریکو وغیرہ آچکے ہیں۔