یش کی سالگرہ پر تین مداح ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے جان گنوا بیٹھے

بھارتی سپر اسٹار کی سالگرہ کا دن ان کے لیے اس وقت ناخشگوار ہوگیا جب انھیں اپنے 3 مداحوں کی کرنٹ لگ کر جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی۔

کے جی ایف سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ساؤتھ کے اداکار یش کی سالگرہ پر ان کا پوسٹر لگاتے ہوئے تین مداح کرنٹ لگنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس حوالے سے بھارتی ذائع ابلاغ پر جو خبریں آئی ہیں اس کے مطابق تینوں مداح اپنے محبوب اداکار کے جنم دن کی مناسبت سے ان کا پوسٹر لگانے کے لیے بجلی کے پول پر چڑھے تھے۔ اس دوران انھیں کرنٹ لگا اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

کناڈا فلموں کے مشہور اداکار کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو وہ بھی سوگوار ہوگئے۔ وہ اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کرتے ہوئے فوری طور پر تینوں مداحوں کے گھر اظہار افسوس کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

یش نے اس موقع پر تینوں مداحوں کے اہلخانہ کو مالی امداد بھی فراہم کی۔ کناڈا فلموں کے معروف اداکار نے وہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ہرگز ایسا نہ کریں کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر مجھ سے محبت کا اظہار کریں۔

انھوں نے مداحوں کے لیے پیغام دیا کہ آپ جہاں بھی موجود ہوں وہاں سے میرے لیے نیک خواہشات بھیجیں گے وہ مجھے مل جائیں گی۔ امید ہے کہ میرے مداح وہ کام نہیں کریں گے جس سے انھیں اور مجھے تکلیف پہنچے۔

یش کا کہنا تھا کہ اس اندوہناک واقعے کے بعد میری سالگرہ میرے لیے افسوسناک دن میں تبدیل ہوگئی ہے۔