میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کی مکمل ذمہ داری نریندر مودی پر ہوگی ، یاسین ملک کی بیٹی کا پیغام

یاسین ملک بیٹی

مظفرآباد : حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کی مکمل ذمہ داری نریندر مودی پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی نے شرکت کی۔

یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئےجدوجہد کی اور زندگی کشمیریوں کے لیے وقف کردی۔

رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کو ہر وقت یاد کرتی ہوں ، فخر ہے میرے والد کشمیریوں کیلئےروشنی کی کرن ہیں، اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی ادارے ان کی رہائی ممکن بنائیں۔

حریت رہنما یاسین ملک میرے والد کو نریندر مودی نے جیل میں قید کررکھا ہے اور انھیں سزائے موت سنائی گئی ہے ، میں بھارتی وزیراعظم کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کی مکمل ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

یاسین ملک کی بیٹی نے اپنے خطاب میں کشمیر کی آزادی کیلئے نعرے بھی لگائے۔