پاکستانی اداکار یاسر حسین نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی عمر پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔
بالی ووڈ اداکارہ و سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن گزشتہ روز 50 برس کی ہوئیں تو اداکار یاسر حسین نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آج ایشوریا پاکستان میں ہوتیں تو 35 برس کی ہوتیں۔‘
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے گزشتہ روز ایشوریا رائے کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر کے ساتھ انسٹا اسٹوری شیئر کی۔
یاسر حسین نے منفرد انداز میں تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ایشوریا رائے 50 برس کی ہوگئیں؟‘ میرا تو دل ڈوب رہا ہے، سب کچھ کافی جلدی جلدی نہیں ہورہا؟‘
انہوں نے آخر میں لکھا کہ ’اگر یہ پاکستان میں ہوتیں تو ابھی 35 برس کی ہوتیں۔‘
واضح رہے کہ یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیدا ہونے والی ایشوریا نے 1994 میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔
اداکارہ ایشوریا کی کامیاب فلموں میں تال، جوش، محبتیں، دیوداس، دھوم ٹو، اور جودھا اکبر شامل ہیں لیکن ایشوریہ کا شہرت فلم ہم دل دے چکے صنم سے ملی جہاں مداحوں نے انکی سلمان خان کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کیا۔
بچن خاندان کی بہو نے 40 سے زائد تامل، ہندی، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے، انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے 2009 میں پدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ایشوریہ رائے بچن نے2007 میں بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن سے شادی کی اور نومبر 2011 میں ایک بیٹی کی ماں بنیں جس کا نام انہوں نے آرادھیا بچن رکھا۔