(24 جولائی 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔
یاسر حسین ایک باصلاحیت پاکستانی اداکار، اسکرین رائٹر، اور میزبان ہیں جو اپنی ذہانت کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے شادی مبارک جیسے ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔
یاسر نے اپنی منفرد کہانی اور زبردست ڈائریکشن سے بھی ناظرین کو متاثر کیا، بڑی اسکرین پر، انہوں نے لاہور سے آگے اور کراچی سے آگے جیسی کامیاب کامیڈی فلموں میں کام کیا، حال ہی میں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی ٹیکسالی گیٹ میں نظر آئے۔
یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز سے شادی کی، یہ جوڑا ایک بچے کبیر کے والدین ہیں، حال ہی میں جوڑے نے اپنے بیٹے کی چوتھی سالگرہ منائی ہے۔
View this post on Instagram
یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کی سالگرہ کی خوشی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے، پوسٹ میں برتھ ڈے بوائے کبیر حسین کی مختلف یادگار جھلکیاں شامل ہیں۔
ایک کلپ میں کبیر آئس کریم کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب کہ ایک اور خوبصورت لمحے میں وہ اپنی والدہ اقرا عزیز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، جو محبت سے اپنے بیٹے کو دیکھ رہی ہیں۔
اس ویڈیو کلپ میں یاسر اورکبیر کے باپ اور بیٹے کی اسپیشل بانڈنگ کے دل فریفتہ لمحات بھی شامل ہیں، برتھ ڈے بوائے کیساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کو سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے یاسر حسین نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی اور کیپشن میں لکھا کہ،‘سالگرہ مبارک ہو کبیر بیٹے، تم نے میری زندگی کے چار سال چار منٹ میں گزر دیے’۔
دوسری جانب یاسر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات خوب پسند کرتی نظر آرہی ہیں اور کمنٹ سیکشن میں بے پناہ محبتیں اور تعریفیں نچھاور کررہی ہیں۔