پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین ’قلی نمبر ون‘ بن گئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
یاسر حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو کسی بچے کی طرح گود میں اُٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا: ’بے بی بولتا ہوں تو سچ ہی سمجھ لیا۔ گھر پر کبیر (بیٹا) اور باہر یہ‘۔ کیپشن میں دل والا ایموجی لگا کر اداکار نے ’قلی نمبر ون‘ لکھا۔
View this post on Instagram
مذکورہ تصویر نے جہاں اداکار جوڑی کے مداحوں کی توجہ حاصل کی وہیں شوبز ستاروں کو بھی اس پر تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا۔
View this post on Instagram
کبریٰ خان نے ’ماشاء اللہ‘ کہا۔ سمیع خان نے لکھا کہ آپ دونوں خوش رہیں جبکہ نادیہ حسین نے جوڑی کو ’CUTE‘ قرار دیا۔
View this post on Instagram