پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ پر تنقید کردی۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوئی ان کی فلم نے باکس آفس پر کئی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
پٹھان کے بزنس کی بات کی جائے تو یہ فلم 1047 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔
گزشتہ دنوں شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی کے بعد اسے مداحوں کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز اس فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے اور مزید کئی ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ یش راج فلمز کی جانب سے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ پٹھان کا جشن جاری ہے۔
تاہم پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین پٹھان ایک آنکھ نہ بھائی جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے کیا ہے۔
یاسر حسین نے لکھا کہ ’اگر آپ مشن امپاسیبل ون دیکھ چکے ہیں تو شاہ رخ خان کی پٹھان آپ کو ایک اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔‘
View this post on Instagram
ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔