شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اگر اقرا عزیز نہیں جائیں گی تو مہوش حیات کو چاند پر لے کر جاؤں گا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکار یاسر حسین نے شرکت کی اورمیزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
یاسر حسین نے کہا کہ میرا ایک ہی افیئر تھا جس سے میری شادی ہوئی افیئر ہی ایک ہو اور نیک ہو تو اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد مجھ میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں آئی کوئی زنجیریں نہیں لگانی پڑیں لیکن تھوڑا ٹھہراؤ آگیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ اسکول میں ٹیچر نے سزا کے طور پر میری پونی بنادیتی ہے اور کلاس میں گھمایا تھا کیونکہ میرے بال بڑے ہوا کرتے تھے۔
یاسر حسین نے کہا کہ جو بھی انور مقصود کو جانتا ہے اسے یہی سمجھنا چاہیے کہ ان کی کامیابی میں انور مقصود کا کردار ہے جب ان سے ملاقات ہوتی ہے تو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
ڈراموں سے متعلق سوال پر یاسر حسین نے کہا کہ میں ڈرامے کرتا بھی نہیں ہوں اور دیکھتا بھی نہیں ہوں، تھیٹر اور فلم پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے لیے بھارت گیا تھا لیکن فلم نہیں بنی اور مس انڈیا اور سری لنکا سے دوستی ہوگئی تھی۔
ریپڈ فائر میں میزبان نے پوچھا کہ وہ کونسی اداکارہ ہیں جنہیں آپ چاند پر لے جانا چاہیں گے، مہوش حیات یا سجل علی، یاسر نے کہا کہ اپنی بیوی کو لے کر جاؤں گا، اگر وہ نہیں جانا چاہیں گی تو مہوش حیات کو لے جاؤں گا۔