کے ایل راہول کی سنچری پر اتھیا شیٹی کا پیغام وائرل

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کے خلاف 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کے ایل راہول کی فٹنس کو لے کر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی گئی جس کا جواب انہوں نے اپنے بیٹ سے آج دے دیا ہے اور شائقین بھی ان کی اننگز کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

ایسے میں کرکٹر کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی ان کی تعریف کی۔

اتھیا نے انسٹاگرام پر کے ایل راہول کی تصاویر شیئر کیں جس میں کے ایل راہول سنچری کا جشن منا رہے ہیں۔

اتھیا شیٹی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اندھیری رات بھی ختم ہوجائے گی اور سورج طلوع ہوگا، تم سب کچھ ہو، میں تم سے پیار کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا ہے، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہیں اور پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔