کراچی کے علاقے پاپوش نگر چاندنی چوک میں 18 سالہ لڑکی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کا بیان سامنے آگیا۔
ڈی ایس پی سلمان وحید نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شناخت اواب کے نام سے ہوئی، لڑکی پر حملہ کرنے والا اس کا بوائے فرینڈ ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے۔
سلمان وحید کے مطابق ملزم نے بتایا کہ میری دوست آج کسی اور لڑکے سے ملنے گئی تھی، مجھے پتا چلا تو بہت غصہ آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے حملے میں استعمال خنجر برآمد کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
لڑکی پر حملہ کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور بعد میں پاپوش تھانے کے حوالے کر دیا تھا۔
لڑکی کے پورے جسم پر چھریوں کے نشانات ہیں۔ لڑکی کو چہرے سے لے کر پیروں تک مختلف جگہ پر کٹ لگے ہیں۔