عارف والا: صوبہ پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانےسے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع پاک پتن میں نوجوان نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی، نوجوان کو تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرادیا گیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا جس پر والد نے اسے ڈانٹا تو اس نے خود کو آگ لگالی۔
اہل خانہ نے نوجوان کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر نت نئے چیلنجز کا آنا کوئی نئی بات نہیں، صارفین ایک دوسرے کو کبھی ٹھنڈے پانی میں نہانے کا چیلنج دیتے ہیں تو کبھی منہ کے بل گرنے تو کرسی چلینج دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: خبردار! ٹک ٹاک چیلنج خوفناک آگ بھڑکا سکتا ہے، ویڈیو وائرل
ٹک ٹاک پر گزشتہ دنوں موبائل چارجر میں سکہ ڈالنے کا چیلنج بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے اور صارفین اپنے دوستوں کو بھی اس مقابلے میں حصہ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
اس چیلنج کے دوران صارفین کو موبائل چارجر بجلی کے پلگ میں لگانا ہوتا ہے جس کے بعد ایک سکّہ اور چارجر کے درمیان ڈالنا ہوتا ہے جس کے باعث چنگاریاں نکلتی ہیں۔
اس پورے چیلنج کی ویڈیو بناکر صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا ہے۔
فائر فائٹر حکام کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ویڈیو چیلنج کو خطرناک قرار دیا تھا۔’