مرید کے : والدین کے طلاق یافتہ خاتون سے شادی کیلئے راضی نہ ہونے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے میں والدین کے طلاق یافتہ خاتون سے شادی سے انکار پر بیٹے کا انتہائی اقدام سامنے آیا۔
بیٹے نے انکار پر زہریلی گولیاں کھالیں، جس کے بعد ریسکیو نے فوری ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا اور حالت بہتر ہونے پر سٹی پولیس نے اصغر کو حراست میں لے لیا۔
خاتون بھی اسپتال پہنچ گئی اور نوجوان کوحراست میں لینے پر پولیس وین میں سوار ہوگئی، سٹی پولیس نے بتایا کہ اصغر کو انتہائی اقدام پرحراست میں لیا ہے۔