ہزاروں فٹ بلند جہاز کی چھت پر نوجوان کا تماشا، سنسنی خیز ویڈیو

کبھی کبھی ایسے مناظر سامنے آتے ہیں جس کو دیکھ کر سنسنی پھیل جاتی ہے جیسا کہ ایک نوجوان نے زمین سے ہزاروں فٹ بلند جہاز کی چھت پر کرتب دکھائے۔

لوگ غیر معمولی نوعیت اور لوگوں کو حیران کرنے والی حرکات کرتے رہتے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے اس دور میں تیزی سے وائرل ہوتی ہیں اور دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور کیوں نہ ہوتی جب لوگ زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز کی چھت پر نوجوان کو کرتب دکھاتے ہوئے دیکھیں گے تو حیران تو ہوں گے ہی اور پھر اس کے چرچے بھی ہوں گے یوں یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہوتے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رہی ہے جس کو اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

اس مہم جویانہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے خود کو چھوٹے طیارے کے بالائی پروں کی چھت پر رسی سے باندھا ہوا ہے اور یہ جہاز زمین سے ہزاروں فٹ بلند پرواز کر رہا ہے۔

اس دوران یہ جہاز سمندر، پہاڑوں، صحراؤں سے گزرتا ہے اور فضا میں چکر بھی کھاتا ہے لیکن یہ بے خوف شخص پروں کے اوپر مختلف کرتب دکھاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Drew Dirksen (@drewdirksen)

اس سنسنی خیز ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں اکثر نے کرتب دکھانے والی شخص کی بہادری کو سراہا ہے تو کچھ نے اسے خطرناک بھی قرار دیا ہے۔