یونس خان کا استعفے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ میرے استعفے کو حسن ‏علی کے معاملے سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ حسن علی انگلینڈ ‏کےدورے پر ہیں اس حوالےسے بات نہیں کرنی چاہیے۔

یونس خان نے کہا کہ میرا مقصد کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا تھا میرامقصدپی سی بی ‏کوسپورٹ کرناتھا میرے استعفےکوحسن علی کےمعاملےسےجوڑنامناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی سےمعاہدہ ہے کہ6ماہ تک کوئی بات سامنےنہیں آئے گی پی سی بی ‏میں بیٹھےچندلوگوں کی جانب سےباتیں لیک کی گئیں بورڈ کی جانب سے میرےاعتماد کو ٹھیس ‏پہنچائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے متعلق میرےساتھ کھیلےہوئےکسی بھی کھلاڑی سےپوچھ سکتےہیں شروع ‏میں ہی کہاتھاکہ صرف وسیم خان،احسان مانی سےڈیل کروں گا مستقبل میں پی سی بی سےمعاہدہ ‏ہوا تو چیزیں مزید واضح کر کے کروں گا۔