قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف جنوبی افریقہ کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم دیکھ کر حیران رہ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان محمد یوسف نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ جنوبی افریقہ کے سینئر کھلاڑی ٹیسٹ میچز کے لیے نیوزی کیوں نہیں جارہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے فرنچائز کرکٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں تو یہ شرمناک ہے۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ممالک کو ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ ہی کرکٹ کا بنیادی حصہ ہے اور اس کے ساتھ پہلی ترجیح کے طور پر برتاؤ کیا جانا چاہیے۔
I m shocked why southafrican senior players not going to newzealand for test matches, If South African players focus more on franchise cricket rather than test cricket,its shameful.Countries need to prioritize test cricket.Test cricket is the core of cricket and should be treated…
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) January 2, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ ماہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت نیل برینڈ کے سپرد کی گئی ہے۔
ڈیوڈ بیڈنگھم، روان، کلائیڈی فورٹیون، زبیر حمزہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
SQUAD ANNOUNCEMENT
CSA has today announced a 14-player squad for the Proteas two-match Test tour of New Zealand next month#WozaNawe #BePartOfIt #SAvIND pic.twitter.com/pLBxCrNvJF
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) December 30, 2023
شیپو موریکی، مہالی ایمپونگوانا، دوانے اولیور، ڈین پیٹرسن، کیگن پیٹرسن کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم میں ڈین پیڈت، رینارڈ وین ٹونڈر، شان وون برگ، کھایا زونڈو بھی شامل ہیں۔