اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ایڈوائزر کو سات سال قید کی سزا سنادی، خرم رسول کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ایڈوائزر خرم رسول پر کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ملزم کا جرم ثابت ہوگیا۔
عدالت وکلاء کے دلائل اور ثبوت کی روشنی میں مجرم خرم رسول کو سات سال قید اور ساڑھے آٹھ کروڑ جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کی تمام جائیداد ضبط کرنےکا حکم دیا گیا۔
نیب نےخرم رسول کواختیارات کے ناجائزاستعمال اورکرپشن پر گرفتارکیا تھا۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق خرم رسول نےجعلی کمپنیاں بناکرکروڑوں روپےکی کرپشن کی۔