یو ٹیوبر عادل راجا لندن میں گرفتار

یو ٹیوبر عادل راجا کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اُکسانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یو ٹیوبر عادل راجا کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں لندن میں بیٹھ کر پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے، اکسانے، نفرت انگیزی اور اشتعال پھیلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

عادل راجہ یو ٹیوب پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا تھا اور اس کے خلاف پاکستان میں دہشتگردی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔