’یکطرفہ محبت جتنی مرضی کرو کسی کو کیا پتا لگنا ہے‘

زاہد احمد

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ یکطرفہ محبت جتنی مرضی کرو کسی کو کیا پتا لگنا ہے۔

معروف اداکار زاہد احمد نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی، شوبز کیریئر کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

زاہد احمد نے کہا کہ یکطرفہ محبت جتنی مرضی کرلو کسی کو کیا پتا لگنا ہے، محبت عظیم جذبہ ہے بس خیال اسی چیز کا رکھنا ہوتا ہے کہ ہر محبت کا اظہار ضروری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ذہنی بیماری سے متعلق بات نہیں کی جاتی خواہش ہے کہ اس طرح کا کوئی کردار کروں اور بہت جلد ہوسکتا ہے کہ میری یہ خواہش پوری بھی ہوجائے۔

شو میں سوال کیا گیا کہ بہت سے لڑکیوں کا دل اس وقت ٹوٹ جاتا ہے جب انہیں پتا چلتا ہے کہ آپ شادی شدہ ہیں اور آپ نے ارینج میرج کی ہے؟

زاہد احمد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اس کا کوئی بندوبست کررہا ہوں۔

خواب سے متعلق مداح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اداکار بننے کا خواب پورا ہوگیا تو اتنا یقین ہے کہ اگلی منزل بھی نظر آہی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میں بہت سارے اسٹیج آتے ہیں ضروری نہیں ہے کہ انسان صرف ایک ہی مقصد کے لیے ہو آگے بھی ہوسکتا ہے اور مقاصد ملیں۔

واضح رہے کہ زاہد احمد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریلز ’بے شرم‘ اور ’فریاد‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔