پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے والد کو گرفتار کرکے کہاں رکھا گیا ہے کچھ معلوم نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور ایم این اے شاہ محمود قریشی نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو ازخود گرفتاری دیے جانے کے بعد کہاں رکھا گیا ہے؟ اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔
زین قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو آئین وقانون کے مطابق حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔ 72 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ ان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اور وہ کس حال میں ہیں یہ بھی معلوم نہیں اور اس حوالے سے ہم سے کسی نے رابطہ بھی نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک: شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک آزادی اور قانون کی عملداری کی تحریک ہے۔ ہم نے اعتراض نہیں کیا کہ گرفتار کیوں کیا اور نہ ہی ضمانت مانگی ہے۔