زین قریشی نے ملتان کا میدان مار لیا

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زین قریشی نے ملتان کا میدان مار لیا ہے۔

ملتان معرکے کے دوران مکمل نتیجے سے پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے شکست تسلیم کرلی ہے۔ سلمان نعیم مخالف امیدوار زین قریشی کو مبارکباد دے کر الیکشن کمیشن دفتر سے روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر زین قریشی نے کہا کہ آپ اگر ہماری بات مان لیتے تو آپ کو یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا۔

ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی 217 ملتان کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین 46 ہزار 963 ووٹ لے کر آگے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد سلمان 40 ہزار 104 ووٹ لے سکے۔