پی سی بی میں ذاکرخان کی واپسی، اہم عہدہ مل گیا

مینجمنٹ کمیٹی کے خاتمے کے بعد پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے تقرریاں کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکرخان کی واپسی ہوئی ہے۔ ذاکرخان کو ڈائریکٹر اکیڈمیز کا چارج سونپ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیدضیا کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ عہدوں پر مستقل تعیناتیاں چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کےبعد ہوں گی۔

مینجمنٹ کمیٹی نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی منظوری دے دی۔

بورڈ آف گورنرز میں ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں جب کہ پشاور، لاہور، کراچی اور راولپنڈی ریجنز کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔

بی اوجی میں چار ڈیپارٹمنٹس کے نمائندےشامل ہوں گے۔ ایس این جی پی ایل، سوئی سدرن گیس، واپڈا اور ریسرچ لیبارٹری کے ممبران حصہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے انتخاب کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل تصور کیا جائے گا۔ انتخابات تک پی سی بی الیکشن کمشنر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔