پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان کے درمیان زبردست ٹاکرا ہوا۔
وائٹلی بلاسٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
شاہین اور زمان میچ میں آمنے سامنے آئے تو ان کے مابین دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا۔ اپنی پاور ہٹنگ سے لوگوں کو حیران کرنے والے شاہین نے زمان کو شاندار چھکا لگایا تو اگلی ہی گیند پر فاسٹ بولر نے آؤٹ کرکے بدلہ لیا۔
Zaman Khan vs Shaheen Shah Afridi
Shaheen hit 6 and than Gone#ShaheenShahAfridi #ZamanKhan #T20Blast #Blast23 #Cricket #TechnicalCricket pic.twitter.com/3wvrE4v6ka— Technical Cricket (@TechnicalCric67) June 9, 2023
ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف ٹیم کو فتح دلائی۔
انہوں نے پہلے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 قیمتی وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روکا اور ہدف کے تعاقب میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔