زمان پارک پر کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا گیا

لاہور: پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری کے پیش نظرزمان پارک پر موجود کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے تین راتوں کے لئے تمام کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور زمان پارک کی سیکیورٹی کے لئے لاہور اور قریبی اضلاع کے کارکنان کو مرحلہ وار ڈیوٹی دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان زمان پارک کی حفاظت کے لئے موجود ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو بڑا حکم دے دیا

واضح رہے کہ گزشہ رات بھی زمان پارک کے ارگرد کارکنان کو الرٹ رکھا گیا جس کی وجہ پوری دن یہ خبر زیرگردش رہی کہ سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونگے

تاہم انکے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا تھا پاؤں میں زخم کے باعث وہ عدالت نہیں آسکتے۔

ادھر گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ نے عندیہ دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے،رانا ثنااللہ کے اس بیان کے بعد بھی کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچی اور عمران خان کے حق میں نعرے بلند کئے جبکہ وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ زمان پارک سے پنجاب پولیس اور کے پی پولیس کو ہٹایا جاچکا ہے۔