زارا نور عباس نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

مرد کے اوپر ذمہ داری تھوڑی کم ہونی چاہیے، زارا نور عباس

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اگر سورج کی طرح چمکنا ہے تو سورج کی طرح جلنا بھی سیکھیں۔‘

زارا نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

زارا نور عباس سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ زارا نور اور ان کی والدہ اسما عباس اور بھائی احمد عباس کو بھارتی گانے پر گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور کمنٹس بھی کیے گئے تھے۔