آج فلسطین، کل ہم میں سے بھی کوئی ہو سکتا ہے، زارا نور عباس

ہماری انڈسٹری نہیں کمیونٹی ہے: زارا نور عباس کی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس کا اسرائیل کے غزہ میں مظالم پر کہنا ہے کہ آج فلسطین ہے، کل ہم میں سے کسی کی باری ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زارا نور عباس کی ایک مختصر ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش لوگوں سے مخاطب ہیں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کیلیے اس لیے قربانیاں نہیں دی تھیں کہ جب ایسا وقت آئے تو میں اور آپ گھروں میں بیٹھ کر دنیا بھر میں ہونے والے مظالم پر خاموش رہیں، ہمارے لوگوں نے اس لیے اپنی جانیں دیں کہ کہیں مظلوم پر ظلم ہو تو ہم آواز اٹھائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ابھی وقت ہے بھول جائیں کہ کون سا آڈیشن ملنے والا ہے یا ہالی وڈ اسٹار ٹاک کروز کے ساتھ فلم ملنے والی ہے جو نہیں ہوگی کیونکہ ہمارا تعلق تھرڈ ورلڈ کنٹری سے ہے لہٰذا مظلوم فلسطینیوں کی طرح اس بارے میں بھی کسی کو فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں اس وقت جو مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے اور جو ظلم کرنے والے کے ساتھ کھڑا ہے وہی لوگ تاریخ اور دنیا کا مستقبل بدلیں گے، لہٰذا یقینی بنائیں کہ آپ حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ انہیں (اسرائیل) کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مسئلہ ہے جس کیلیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، برائے مہربانی یہ سمجھیں کہ ہم تھرڈ ورلڈ کنٹری ہیں۔