راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس کاپہلاریفرنس دائرہوتے ہی آصف زرداری کےفرنٹ مین نے 60کروڑمالیت کے2پلاٹ نیب کےحوالےکردیئے، یونس قدوائی پارک لین اسٹیٹس میں آصف زرداری کا بزنس پارٹنر ہے ، سرکاری پلاٹ مندراورلائبریری کیلئےمختص تھا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا ریفرنس دائر ہوتے ہی اہم پیشرفت سامنے آگئی ، آصف زرداری کےفرنٹ مین یونس قدوائی نے2پلاٹ واپس کردیئے، یونس قدوائی پارک لین اسٹیٹس میں آصف زرداری کابزنس پارٹنرہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس قدوائی نےجو پلاٹ نیب کے حوالے کیے، ان کی مالیت ساٹھ کروڑہے جبکہ پلاٹ کےتمام کاغذات بھی نیب کومل گئے ہیں، کراچی میں سرکاری پلاٹ مندر اور لائبریری کیلئے مختص تھے۔
خیال رہے نیب نےآج ہی یونس قدوائی اوردیگر8ملزمان کیخلاف ریفرنس جمع کرایاتھا اور یونس قدوائی پرکراچی میں مندراورلائبریری کی زمین الاٹ کرنےکاالزام ہے۔
یاد رہے نیب نے آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس کوڈواوی اور کے ایم سی کے سابق ایڈمنسٹریٹر و کمشنر سمیت 9 ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق پہلا عبوری ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔
مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے پہلا ریفرنس دائر کردیا
نیب ریفرنس میں ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور فلاحی مقاصد کے لئے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔
ملزمان کی فہرست میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید ، کے ایم سی کے سابق میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان، سمیع الدین صدیقی ، نجم الزمان ، سید خالد ظفر ہاشمی ، سید جمیل احمد،عبدالرشید ، عبدالغنی اور یونس کوڈواوی شامل ہیں۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نے لائبریری اور مندر کے پلاٹ غیر قانونی طور پرالاٹ کیے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں لہذا عدالت ملزمان کو نیب آرڈی نینس کے تحت سزا سنائے۔
واضح رہے ریفرنس دائرکرنےکی منظوری چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈکےاجلا س میں دی گئی تھی۔