شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم سب کی دل کی آواز اور پھر اس پر ایک بے کار مشورہ۔‘
ویڈیو میں ژالے کو آواز سنائی دیتی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ’ کیا آپ بھی آج کل ڈپریسڈ ہیں، کیا آپ کو بھی بہت زیادہ انزائٹی ہے، کیا آپ کو لگتا ہے زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہے؟
ویڈیو کے آخر میں کہا جاتا ہے کہ ’تو پھر گھبرایے۔‘ یہ سننا تھا کہ ژالے سرحدی منہ بنا کر وہاں سے چلتی بنتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل ژالے سرحدی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں لپسنگ کرتے ہوئے ڈر لگنے کی وجہ بیان کرتی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر چیز کا ڈر ہے۔‘ جبکہ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’پہلے مجھے اندھیرے سے ڈر لگتا تھا، پھر مجھے بجلی کا بل آیا، اب مجھے روشنی سے ڈر لگتا ہے۔‘