پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی دلچسپ ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو انٹرٹین کرنے کیلیے میمز پر مبنی ویڈیوز شیئر کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی ہیں۔
کچھ دیر ژالے سرحدی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ”پیار ویار نہیں ہوتا مجھ سے، لڑائی کرنی ہے تو بولو۔“
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ سب ہر وقت تکرار کیلیے تیار رہتے ہیں چاہے مسئلہ پڑوسی کے تایا کی چچی کے دھوبی کے بیٹے کی خالہ کا ہی کیوں نہ ہو۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز ژالے سرحدی نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں مزاحیہ جملے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہاں یہ سب سچ ہے، چاہے ایسا نہ ہوا ہو۔“
ویڈیو میں ژالے سے کہا جاتا ہے کہ ”بھئی تیرے بارے میں ایک بات پتا چلی ہے۔“ وہ کہتی ہیں کہ ”جو سنا ہے بھائی وہ مان لو، میرے پاس سمجھانے کا وقت نہیں ہے، تم چاہو تو اپنے پاس سے کچھ اور بھی شامل کر لو۔ جو سوچا ہے جیسے سوچنا ہے ویسے سوچو۔“
View this post on Instagram