شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ جملے پر لپسنگ کررہی ہیں۔
ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ ’اگر تمہیں کبھی میرے ساتھ اچھا نہ لگے تو بتا دینا، ایسا تھپڑ پڑے گا کہ سب اچھا لگنے لگے گا۔‘
ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ لسپنگ کرتی ہوئے کہتی ہیں کہ ’آج تک ایک بات سمجھ نہیں آئی، یہ کپڑوں کا کچا رنگ دوسرے کپڑوں پر جاکر پکا کیسے ہوجاتا ہے۔‘
ژالے سرحدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی دیگر کاسٹ میں حدیقہ کیانی، عمیر رانا، سنیتا مارشل، فرقان قریشی، جنان حسین ودیگر شامل تھے۔