ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو کے چرچے

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ’نیکی‘ سے متعلق لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’نیکی کر اسٹیٹس پر ڈال۔‘

ویڈیو میں ژالے کہہ رہی ہیں کہ ’پہلے نیکی کرکے دریا میں ڈالتے تھے اب اسٹیٹس پر ڈالتے ہیں۔‘

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا، مداح ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو اکثر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ژالے سرحدی کو مزاحیہ ویڈیو میں پان والے سے متعلق لپک سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ژالے کہہ رہی ہیں کہ ’میں نے پان والے سے بولا کہ ایک پان لگا دو، وہ بولا کون سا پان لگائیں، میں نے بولا میٹھا پان لگا دو۔‘

اداکارہ نے کہا کہ پھر وہ بولا کہ کتنا میٹھا؟ میں نے بولا کہ فُل میٹھا کردو پھر وہ بولا رس گلا ڈال دیں کیا پان میں۔‘

ژالے سرحدی نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ نصف درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔