بلاوایو: پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میچ میں بھی 131 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور فخر زمان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 364 رنز بنائے، 365 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 4 وکٹوں پر 233 رنز بناسکی اور پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر وائش واش کیا۔
بابر اعظم کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز میں 515 رنز بنانے والے فخر زمان مین آف دی سیریز قرار پائے۔
Pakistan win the final #ZIMvPAK ODI by 131 runs, with this win they complete their 5-0 series sweep.
More details ▶️ https://t.co/PLmjEcpytd pic.twitter.com/9UgBgsVQxL— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018
قبل ازیں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے 168 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔
For his sensational innings (106 off 76 balls), @babarazam258 is the Man of the Match.#ZIMvPAK pic.twitter.com/C4dQUMjk1N
— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور امام الحق نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور امام الحق نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے بھی 76 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 364 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 233 رنز بناسکی، زمبابوے کے ریان مرے نے 47 رنز بنائے جبکہ پیٹر مور 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
With 515 in the #ZIMvPAK ODI series, @FakharZamanLive is the Man of the Series. pic.twitter.com/B5oAlQUDaN
— PCB Official (@TheRealPCB) July 22, 2018