شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بتایا ہے کہ انہوں نے زندگی میں والدہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
حنا خواجہ نے بتایا کہ میں نے والدہ سے بہت کچھ سیکھا ہے جب وہ ساڑھی باندھ رہی ہوتی تھیں تو میں بیٹھ کر انہیں دیکھتی تھی کہ وہ کیسے ساڑھی باندھ رہی ہیں، میں نے ساڑھی باندھنا امی سے ہی سیکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والدہ سے یہ بھی سیکھا ہے وہ چیزیں میچ کس طرح کرتی تھیں۔
اداکارہ نے والدہ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا اور بتایا کہ یہ ان کی شادی کے وقت کا سوٹ ہے، اس میں کشمیری کڑائی بنی ہوئی تھی میں نے اس میں تھوڑی تبدیلی کرواکر اسے پہنا ہے۔
حنا خواجہ بیات نے والدہ کی ساڑھی بھی دکھائی اور بتایا کہ انہوں نے یہ ساڑھی فلم ’منٹو‘ میں پہنی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کو پانچ سال ہوچکے ہیں اور میں نے ان کی زندگی میں ہی ان سے کپڑے لے لیے تھے۔