نامور بھارتی فلمساز زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’دی آرچیز‘ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں بالی وڈ کی نامور شخصیات کے بچے ڈیبیو کر رہے ہیں۔
زویا اختر نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسے نیٹ فلکس پر رواں سال 7 دسمبر کو جاری کیا جائے گا، اس کیلیے 100 دن کی گنتی آج سے شروع ہوتی ہے۔
گزشتہ سال مئی میں اس کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔ فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے علاقے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے پوتے اگاسٹیا نندا بھی جلوہ گر ہوں گے۔
فلم کی کاسٹ میں میہر اہوجہ، ڈوٹ، یوراج مینڈا اور ویڈانگ رائنہ بھی شامل ہیں جبکہ اس کی کہانی معروف آرچیز کامکس سے ماخوذ ہے۔
’دی آرچیز‘ میں شامل تقریباً تمام فنکاروں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کیں۔